سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ غَلَّ وَنَدِمَ باب: جو شخص غُلُول کرے اور پھر نادم ہو اس کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3910
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْغُلُولِ يُصِيبُهُ الرَّجُلُ وَقَدْ تَفَرَّقَ الْجَيْشُ قَالَ: «يَرُدُّهُ إِلَى مَغْنَمِ الْمُسْلِمِينَ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر کوئی مالِ غنیمت سے کچھ لے اور لشکر منتشر ہو جائے تو اسے مسلمانوں کے مالِ غنیمت میں واپس کر دے۔“
وضاحت:
چونکہ اس کا مضمون دیگر صحیح و حسن روایات سے مؤید ہے، لہٰذا یہ "حسن لغیره" کے درجے پرہے۔