سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغُلُولِ باب: چوری چھپے مال لینے (غُلُول) کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3897
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَجُلًا كَانَ عَلَى نَفْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ كِرْكِرَةُ، فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُ فِي النَّارِ»، فَنَظَرُوا، فَوَجَدُوا عِنْدَهُ كِسَاءً قَدْ غَلَّهُمظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفل پر ایک آدمی (کرکرہ) مامور تھا، وہ مر گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دوزخ میں ہے۔“ صحابہ نے اس کا سامان دیکھا تو اس کے پاس چوری شدہ ایک چادر ملی۔