سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا لَا نَفْلَ فِيهِ وَالْعَمَلِ بِهِ باب: ایسے مال کا بیان جس میں خمس نہیں ہوتا اور اس پر عمل
حدیث نمبر: 3891
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَمَّنْ شَهِدَ الْقَادِسِيَّةَ قَالَ: لَمَّا كَانَ بَعْدَ الْقِتَالِ بَيْنَا رَجُلٌ يَغْتَسِلُ إِذْ فَحَصَ الْمَاءَ وَالتُّرَابَ مِنْ تَحْتِ قَدَمَيْهِ عَنْ لَبِنَةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَأَتَى بِهَا سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: «اجْعَلْهَا فِي مَغَانِمِ الْمُسْلِمِينَ»مظاہر امیر خان
قادسیہ کے ایک مجاہد نے بیان کیا: جنگ کے بعد جب ایک شخص غسل کر رہا تھا تو اس کے پیروں کے نیچے سے سونے کی اینٹ نکلی، وہ اسے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس لایا تو انہوں نے فرمایا: ”اسے مسلمانوں کے مالِ غنیمت میں شامل کر دو۔“