سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ النَّفْلِ وَالسَّلَبِ فِي الْغَزْوِ وَالْجِهَادِ باب: جہاد میں حاصل شدہ نفل اور مال غنیمت کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3877
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ (1)، حَدَّثَهُ أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ فِي غَزْوَةٍ بِالْمَغْرِبِ فَنَفَّلَ النَّاسَ، وَمَعَنَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَرْدُدْ ذَلِكَ أَحَدٌ غَيْرُ جَبَلَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَنْصَارِيِّ .مظاہر امیر خان
بکیر بن سلیمان رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم مغرب کے ایک معرکہ میں سیدنا معاویہ بن حدیج رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے لشکر میں مالِ غنیمت تقسیم کیا، اور ہمارے ساتھ صحابہ کرام بھی موجود تھے، لیکن کسی نے اعتراض نہ کیا، سوائے جبلہ بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے اعتراض کیا۔