سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ النَّفْلِ وَالسَّلَبِ فِي الْغَزْوِ وَالْجِهَادِ باب: جہاد میں حاصل شدہ نفل اور مال غنیمت کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3866
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قَتَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ، وَأَخَذْتُ سَيْفَهُ، وَكَانَ يُسَمَّى ذَا الْكَتِيفَةِ، فَجِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ قُتِلَ أَخِي عُمَيْرٌ قَبْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبْ فَاطْرَحْهُ فِي الْقَبَضِ» قَالَ: فَرَجَعْتُ وَبِي مَا لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ قَتْلِ أَخِي وَأَخْذِ سَلَبِي، فَمَا جَاوَزْتُ إِلَّا قَرِيبًا حَتَّى نَزَلَتْ سُورَةُ الْأَنْفَالِ، فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «اذْهَبْ فَخُذْ سَيْفَكَ»مظاہر امیر خان
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بدر کے دن میں نے سعید بن عاص کو قتل کیا اور اس کی تلوار (ذوالکتیفہ) لے لی۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جبکہ میرا بھائی عمیر قتل ہو چکا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے غنیمت میں ڈال دو۔“ میں واپس لوٹا اور میرا دل غم سے بھر گیا کہ بھائی بھی مارا گیا اور مال بھی چھن گیا۔ میں زیادہ دور نہیں گیا تھا کہ سورہ انفال نازل ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”جا کر اپنی تلوار لے لو۔“