سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَا تَنَفَّلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نفل اموال کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3863
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: «لَا تُسَرَّى السَّرِيَّةُ إِلَّا بِإِذْنِ أَمِيرِهَا، وَمَا نَفَّلَهُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ لَهُمْ»مظاہر امیر خان
سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”کوئی دستہ بغیر امیر کی اجازت کے نہ نکلے، اور جو کچھ ان کو دیا جائے وہ انہی کا حق ہے۔“