سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَهْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفِيِّ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حصہ اور خاص مال کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3851
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ الصَّفِيِّ، قَالَ: «هُوَ عُلُوٌّ مِنَ الْمَالِ يَتَخَيَّرُهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ سے صفی کے بارے میں سوال کیا گیا تو کہا: ”صفی مال میں سے ایک برتر حصہ تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لیے منتخب کرتے تھے۔“