حدیث نمبر: 3848
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: أُتِيَ حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ السَّكُونِيُّ، وَهُوَ عَلَى النَّاسِ بِأَرْضِ الرُّومِ بِأَسِيرٍ وَهُوَ عَلَى غَدَائِهِ، فَنَاوَلَهُ بَعْضُ الْقَوْمِ عَرَقًا مِنَ اللَّحْمِ، فَرَآهُ حُصَيْنٌ يَأْكُلُ، فَقَالَ: «كَيْفَ نَقْتُلُهُ وَطَعَامُنَا بَيْنَ أَسْنَانِهِ» فَخَلَّى سَبِيلَهُ
مظاہر امیر خان

حصین بن نمیر سکونی رضی اللہ عنہ کے پاس روم کی سرزمین پر ایک قیدی لایا گیا جب وہ کھانے پر تھے۔ قیدی نے ان کے ساتھ کھانے میں گوشت کا ٹکڑا کھایا، تو حصین نے کہا: ”ہم کیسے اس کو قتل کریں جبکہ ہمارا کھانا ابھی اس کے دانتوں میں ہے؟“ چنانچہ اسے چھوڑ دیا گیا۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 3848
تخریج حدیث «انفرد به المصنف من هذا الطريق»