سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ قَتْلِ الْأُسَارَى وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُثْلَةِ باب: قیدیوں کو قتل کرنے اور مثلہ کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 3843
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ يَزِيدَ الْقُرَشِيِّ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ جَاءَ بِأَسِيرٍ مَغْلُولَةٍ يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ إِلَى حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ، وَهُوَ عَلَى غَدَائِهِ، فَقَالَ لَهُ حَبِيبٌ: «اجْلِسْ فَأَصِبْ مِنْ هَذَا الْغَدَاءِ» فَجَلَسَ فَتَنَاوَلَ عَرَقًا مِنْ لَحْمٍ، فَنَاوَلَهُ الْأَسِيرَ فَرَآهُ حَبِيبٌ فَقَالَ: «مَا لَكَ؟ قَاتَلَكَ اللَّهُ لَقَدْ أَرَدْتَ أَنْ تُحَرِّمَ عَلَيْنَا دَمَهُ»مظاہر امیر خان
ایک مسلمان نے ایک قیدی کو حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس کھانے کے وقت لایا، حبیب نے اسے کھانے میں شریک کیا، جب اس نے قیدی کو کھانے کے لیے کچھ دیا تو حبیب نے فرمایا: ”تو نے اس کا خون ہمارے اوپر حرام کر دیا۔“