سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسِيرِ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: قیدی کو اسلام کی دعوت دینے اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 3840
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَهْطًا إِلَى خَثْعَمٍ، فَلَمَّا رَأَوْا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ غَشَوْهُمُ اعْتَصَمُوا بِالسُّجُودِ، فَقُتِلَ بَعْضُهُمْ عَلَى ذَلِكَ، فَأَمَرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُمْ بِنِصْفِ الْعَقْلِ لِصَلَاتِهِمْ، وَقَالَ: «إِنِّي بَرِيءٌ مِنْ كُلِّ مُسْلِمٍ مَعَ مُشْرِكٍ» قِيلَ: لِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «لَا تَرَايَا نَارَهُمَا»مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو قبیلہ خثعم کی طرف بھیجا، جب مسلمانوں نے ان پر حملہ کیا تو وہ سجدہ میں گر پڑے، مگر پھر بھی کچھ مارے گئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے آدھا خون بہا مقرر فرمایا اور فرمایا: ”میں ہر اس مسلمان سے بری ہوں جو مشرک کے ساتھ ہو، کیونکہ ان دونوں کی آگ ایک ساتھ نہ ہو۔“