حدیث نمبر: 3828
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَاحِبٌ لِي، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: «لَمْ يُحْمَلْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسٌ قَطُّ، وَلَا يَوْمَ بَدْرٍ، وَحُمِلَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَأْسٌ فَأَنْكَرَهُ، وَأَوَّلُ مَنْ حُمِلَتْ إِلَيْهِ الرُّءُوسُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ»
مظاہر امیر خان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کبھی کوئی کٹا ہوا سر نہیں لایا گیا، نہ بدر کے دن اور نہ بعد میں، سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس سر لایا گیا تو انہوں نے ناپسند کیا، سب سے پہلے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس سر لایا گیا۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 3828
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2650، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» 7/404، بدون ترقيم»
حدیث 2651 کی سند ضعیف ہے، کیونکہ معمر نے اپنے کسی مجہول "صاحب" سے روایت لی ہے نیز زہری کا ارسال بھی ہے۔