سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَى باب: جنگ میں مالِ غنیمت کو ازخود لوٹنے (نُہبہ) سے منع کرنے کے بارے میں جو کچھ وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 3817
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: «إِنَّمَا النُّهْبَى الَّتِي نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُؤْخَذَ بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسِ صَاحِبِهَا، وَلَكِنْ سُنَّتُهَا لَيْسَتْ حَسَنَةً» قَالَ الْحَكَمُ: وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ يَكْرَهُهُمظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر اجازت چیز لینے کو نہب قرار دیا، اور یہ سنت اچھی نہیں۔“ حکم رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابراہیم رحمہ اللہ اسے مکروہ جانتے تھے۔