سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَى باب: جنگ میں مالِ غنیمت کو ازخود لوٹنے (نُہبہ) سے منع کرنے کے بارے میں جو کچھ وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 3816
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: «كُنَّا إِذَا خَرَجْنَا فِي سَرِيَّةٍ فَأَصَبْنَا غَنَمًا، نَادَى مُنَادِي الْإِمَامِ، أَلَا مَنْ أَرَادَ أَنْ يَتَنَاوَلَ شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الْغَنَمِ فَلْيَتَنَاوَلْ؛ إِنَّا لَا نَسْتَطِيعُ سِيَاقَتَهَا»مظاہر امیر خان
عطیہ بن قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”جب ہم سریہ پر جاتے اور بکریاں ملتی تھیں، امام اعلان کرتا: ’جو چاہے لے سکتا ہے کیونکہ ہم انہیں نہیں چلا سکتے۔‘“