سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْمَرْأَةِ تُجِيرُ عَلَى الْقَوْمِ باب: عورت کا کسی قوم کو پناہ دینا (یعنی امان دینا) جائز ہے، اس بارے میں بیان۔
حدیث نمبر: 3788
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَائِشَةَ،: «إِنْ كَانَتِ الْمَرْأَةُ لَتُجِيرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ فَيَجُوزُ»مظاہر امیر خان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”بیشک عورت اگر مسلمانوں کو امان دے تو اس کی امان جائز ہوتی ہے۔“
وضاحت:
الأعمش کی "عن" والی روایت اگر کسی اور صحیح سند یا شواہد سے تقویت پا جائے تو مقبول ہو جاتی ہے۔ یہاں مضمون یعنی عورت کی امان کی قبولیت ➔ صحیح بخاری (حدیث: 3170) میں بھی ثابت ہے: «أَجَارَتْ أُمُّ هَانِئٍ رَجُلًا» نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی امان کو معتبر قرار دیا تھا۔ ➔ اس لیے متن صحیح ہے۔