سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَمَانِ الْعَبْدِ باب: غلام کے امان دینے کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3786
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ، «أَنَّ عَبْدًا آمَنَ قَوْمًا فَأَجَازَ عُمَرُ أَمَانَهُ»مظاہر امیر خان
فضیل بن زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک غلام نے ایک قوم کو امان دی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی امان کو جائز قرار دیا۔