سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْإِشَارَةِ إِلَى الْمُشْرِكِينَ وَالْوَفَاءِ بِالْعَهْدِ باب: مشرکین کی طرف اشارہ کرنے اور ان سے کیے گئے عہد کو نبھانے کے بارے میں بیان۔
حدیث نمبر: 3784
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدٌ، وَهُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ الْهَمْدَانِيِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَتَبَ: «أَنَّ مَتْرَسْ أَمَانٌ فَمَنْ قُلْتُمُوهَا لَهُ فَهُوَ آمِنٌ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لکھا: ”«مترس» (یعنی حفاظت کے الفاظ) امان ہے، جس کے لیے تم یہ لفظ کہو گے وہ امان میں ہوگا۔“