سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنْ أَسْلَمَ وَأَقَامَ بِأَرْضِهِ أَوْ خَرَجَ عَنْهَا باب: اُس شخص کا بیان جس نے اسلام قبول کیا اور یا تو اپنی زمین میں رہا یا وہاں سے نکل آیا۔
حدیث نمبر: 3772
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: «مَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ فَلَهُ مَا أَسْلَمَ عَلَيْهِ مِنْ أَهْلٍ وَمَالٍ، وَأَمَّا أَرْضُهُ وَقَرَارُهُ فَهِيَ كَائِنَةٌ فِي فَيْءِ اللَّهِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ»مظاہر امیر خان
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے لکھا: ”جو اہل زمین میں سے اسلام قبول کرے اس کا اہل و مال اس کے لیے محفوظ ہے، البتہ اس کی زمین اور اس کا ٹھکانا مسلمانوں کے فیء میں شمار ہو گا۔“