سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفُتُوحِ باب: فتوحات کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3768
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ «أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، دَخَلَ مِصْرَ وَمَعَهُ ثَلَاثَةُ آلَافٍ وَخَمْسُمِائَةٍ، وَكَانَ عُمَرُ قَدْ أَشْفَقَ عَلَيْهِ لَمَّا أَخْبَرَهُ، فَأَرْسَلَ الزُّبَيْرَ فِي اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا فَأَدْرَكَهُ، فَشَهِدَ الزُّبَيْرُ فَتْحَ مِصْرَ، فَاخْتَطَّ الزُّبَيْرُ بِالْفُسْطَاطِ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ مصر میں تین ہزار پانچ سو افراد کے ساتھ داخل ہوئے۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو جب یہ اطلاع ملی تو انہیں خطرہ محسوس ہوا اور انہوں نے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو بارہ ہزار افراد کے ساتھ بھیجا، جنہوں نے عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے جا ملنے کے بعد فتح مصر میں شرکت کی۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فسطاط میں اپنا حصہ مقرر کرایا۔