سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَمَلِ فِي الدَّفْنِ باب: تدفین کے عمل کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 3759
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَرْحَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَقَالُوا: كَيْفَ تَأْمُرُنَا بِقَتْلَانَا؟ فَقَالَ: «احْفِرُوا، وَأَوْسِعُوا، وَأَحْسِنُوا، وَادْفِنُوا فِي الْقَبْرِ الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ، وَقَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا» قَالَ هِشَامٌ: فَقُدِّمَ أَبِي بَيْنَ يَدَيِ اثْنَيْنِمظاہر امیر خان
سیدنا ہشام بن عامر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: احد کے دن صحابہ نے زخموں کی شکایت کی اور کہا: ”یا رسول اللہ! اپنے مقتولین کے بارے میں آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبریں کھودو، کشادہ کرو، حسن طریقے سے دفناؤ، اور ایک قبر میں دو یا تین کو دفن کرو، اور قرآن زیادہ یاد کرنے والے کو آگے رکھو۔“ ہشام کہتے ہیں: میرے والد کو دو افراد کے ساتھ آگے رکھا گیا۔