حدیث نمبر: 3756
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: " خَرَجْنَا فِي جَيْشٍ نَحْوَ فَارِسَ فِيهِمْ عَلْقَمَةُ بْنُ قَيْسٍ، وَمِعْضَدٌ الْعِجْلِيُّ، وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّخَعِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ، فَحَاصَرْنَا قَصْرًا، وَكَانَ مَعَنَا صَاحِبٌ لَنَا مَرِيضٌ، فَحَفَرْنَا لَهُ قَبْرًا، فَرَأَى يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ كَأَنَّهُ بِغُزَيْلٍ أَبْيَضَ حَتَّى دُفِنَ فِي ذَلِكَ الْقَبْرِ، وَكَانَ يَزِيدُ أَبْيَضَ خَفِيفًا فَجَعَلَ يَتَعَرَّضُ الْقَصْرَ، فَأَصَابَهُ حَجَرٌ فَقَتَلَهُ، فَجِئْنَا بِهِ، فَدَفَنَّاهُ فِي ذَلِكَ الْقَبْرِ، وَخَرَجَ عَمْرُو بْنُ عُتْبَةَ يَتَعَرَّضُ لِلْقَصْرِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ بَيْضَاءُ جَدِيدَةٌ، فَقَالَ: مَا أَحْسَنَ تَحَدُّرَ الدَّمِ عَلَى هَذِهِ فَأَصَابَهُ حَجَرٌ، فَقَتَلَهُ فَتَحَدَّرَ الدَّمُ عَلَى جُبَّتِهِ، فَدَفَنَّاهُ، وَخَرَجَ مِعْضَدٌ يَتَعَرَّضُ لِلْقَصْرِ فَأَصَابَهُ حَجَرٌ، فَشَجَّهُ، فَجَعَلَ يَمْسَحُهَا بِيَدِهِ، وَيَقُولُ: إِنَّهَا لَصَغِيرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُبَارِكُ فِي الصَّغِيرَةِ، فَمَاتَ مِنْهَا فَدَفَنَّاهُ "
مظاہر امیر خان

سیدنا عبد الرحمن بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ہم ایک لشکر کے ساتھ فارس کی طرف نکلے، ان میں علقمہ بن قیس، معضد عجلی، یزید بن معاویہ نخعی اور عمرو بن عتبہ بن فرقد بھی تھے۔ ہم نے ایک قلعہ کا محاصرہ کیا۔ ہمارے ساتھ ایک بیمار ساتھی تھا، اس کے لیے قبر کھودی گئی۔ یزید بن معاویہ نے خواب میں دیکھا کہ ایک سفید بکری اس قبر میں دفن ہو رہی ہے۔ پھر یزید قلعہ کے قریب گیا تو اس پر پتھر لگا جس نے اسے قتل کر دیا۔ ہم نے اسے اسی قبر میں دفن کیا۔ پھر عمرو بن عتبہ قلعہ کے قریب گیا، اس نے سفید نئی جبہ پہن رکھی تھی۔ کہا: ”خون کے اس پر بہنے کا منظر کتنا خوبصورت ہوگا۔“ پھر اسے بھی پتھر لگا جس نے اسے قتل کر دیا۔ خون اس کی جبہ پر بہہ نکلا۔ ہم نے اسے دفن کیا۔ پھر معضد قلعہ کے قریب گیا تو اس کے سر پر پتھر لگا، وہ کہتا تھا: ”یہ تو چھوٹا زخم ہے، اللہ چھوٹی چیز میں بھی برکت دیتا ہے۔“ پھر وہ اسی زخم سے فوت ہو گیا اور ہم نے اسے دفن کیا۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 3756
تخریج حدیث «انفرد به المصنف من هذا الطريق»