سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا لِلشَّهِيدِ مِنَ الثَّوَابِ باب: شہید کو ملنے والے اجر کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِلشَّهِيدِ عِنْدَ اللَّهِ خِصَالًا، يُغْفَرُ لَهُ فِي أَوَّلِ دَفْقَةٍ مِنْ دَمِهِ، وَيَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُحَلَّى حُلَّةَ الْإِيمَانِ، وَيُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَيُجَارُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَيَأْمَنُ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ، الْيَاقُوتَةُ مِنْهُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَيُزَوَّجُ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ إِنْسَانًا مِنْ أَقَارِبِهِ»سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شہید کے لیے اللہ کے ہاں کئی خصوصیات ہیں، پہلی خون کی بوند کے ساتھ ہی اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اور اسے جنت میں اس کا مقام دکھایا جاتا ہے، اور ایمان کا لباس پہنایا جاتا ہے، اور حور عین سے نکاح کرایا جاتا ہے، اور قبر کے عذاب سے محفوظ کر دیا جاتا ہے، اور بڑی گھبراہٹ سے امن میں رکھا جاتا ہے، اور اس کے سر پر عزت کا تاج رکھا جاتا ہے جس کا ایک یاقوت دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہوتا ہے، اور اسے بہتر بہتر حور عین سے شادی کرائی جاتی ہے، اور اسے اپنے ستر (70) قریبی رشتہ داروں کی شفاعت کا حق دیا جاتا ہے۔“