سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّهَادَةِ باب: شہادت کی فضیلت کے بارے میں بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ أَبَانَ بْنِ أَبِي حُدَيْرٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا خَرَجَ إِلَى بَدْرٍ أَرَادَ سَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ وَأَبُوهُ أَنْ يَخْرُجَا جَمِيعًا، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهُمَا أَنْ يَخْرُجَ أَحَدُهُمَا، فَاسْتَهَمَا، فَخَرَجَ سَهْمُ سَعْدٍ، فَقَالَ: أَتُؤْثِرُنِي بِهَا يَا بُنَيَّ؟ فَقَالَ سَعْدٌ: إِنَّهَا الْجَنَّةُ، وَلَوْ كَانَ غَيْرَهَا لَآثَرْتُكَ بِهِ، فَخَرَجَ سَعْدٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، ثُمَّ قُتِلَ خَيْثَمَةُ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ يَوْمَ أُحُدٍسیدنا سلیمان بن ابان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بدر کے لیے نکلے تو سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ اور ان کے والد دونوں جانا چاہتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی تو آپ نے فرمایا کہ ان دونوں میں سے ایک جائے۔ قرعہ اندازی کی گئی، سعد کا نام نکلا۔ والد نے کہا: ”بیٹا! مجھے چھوڑ دے۔“ سعد نے کہا: ”یہ جنت ہے، اگر کوئی اور معاملہ ہوتا تو میں آپ کو ترجیح دیتا۔“ پھر سعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور بدر میں شہید ہو گئے۔ پھر خیثمہ اگلے سال احد کے دن شہید ہوئے۔