سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّهَادَةِ باب: شہادت کی فضیلت کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3729
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ رَجُلٌ يَوْمَ أُحُدٍ أَيْ رَسُولَ اللَّهِ إِنْ قُتِلْتُ فَأَيْنَ أَنَا؟ قَالَ: «فِي الْجَنَّةِ» فَأَلْقَى تَمَرَاتٍ كُنَّ فِي يَدِهِ، ثُمَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَمظاہر امیر خان
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے جنگ احد کے دن کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! اگر میں قتل ہو گیا تو کہاں جاؤں گا؟“ فرمایا: ”جنت میں۔“ تو اس نے اپنے ہاتھ کی کھجوریں پھینک دیں اور لڑتا رہا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔