سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ فِي الْجِهَادِ باب: جہاد میں دکھاوے (ریاکاری) کے بارے میں بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: نا أَبُو الْعَجْفَاءِ السُّلَمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: أَلَا لَا تُغَالُوا فِي صُدُقِ النِّسَاءِ، فَإِنَّهَا لَوْ كَانَتْ مَكْرُمَةً فِي الدُّنْيَا أَوْ تَقْوًى عِنْدَ اللَّهِ لَكَانَ أَوْلَاكُمْ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا أَصْدَقَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ، وَلَا أُصْدِقَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنَاتِهِ فَوْقَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً، أَلَا وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَيُغْلِي بِصَدُقَةِ امْرَأَتِهِ حَتَّى يُبْقِيَ لَهَا عَدَاوَةً فِي نَفْسِهِ، فَيَقُولُ كَلَّفْتُ إِلَيْكَ عَلَقَ الْقِرْبَةِ - أَوْ عَرَقَ الْقِرْبَةِ - وَأُخْرَى تَقُولُونَهَا فِي مَغَازِيكُمْ، قُتِلَ فُلَانٌ شَهِيدًا، وَمَاتَ فُلَانٌ شَهِيدًا، وَلَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ قَدْ أَوْقَرَ دَفَّ رَاحِلَتِهِ أَوْ عَجُزَهَا ذَهَبًا أَوْ فِضَّةٍ يُرِيدَ الدَّنَانِيرَ وَالدَّرَاهِمَ، أَلَا لَا تَقُولُوا ذَاكُمْ، وَلَكِنْ قُولُوا: كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ قُتِلَ فَهُوَ شَهِيدٌ»حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو العجفاء سلمی نے کہا: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے سنا، آپ نے اللہ کی حمد و ثناء کے بعد فرمایا: ”خبردار! عورتوں کے مہر میں زیادتی نہ کرو، اگر دنیا میں یہ کوئی عزت کی بات ہوتی یا اللہ کے نزدیک پرہیزگاری کی علامت ہوتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ اس کے حقدار ہوتے۔ نہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کسی زوجہ کو بارہ اوقیہ سے زیادہ مہر دیا اور نہ ہی اپنی بیٹیوں کو۔ تم میں سے کوئی اپنی عورت کا مہر بڑھا کر خود ہی اپنے دل میں دشمنی پیدا کر لیتا ہے، پھر کہتا ہے کہ میں نے تجھ پر مشقت اٹھائی۔ اور تم اپنی لڑائیوں میں کہتے ہو: فلاں شہید ہوا، فلاں شہید ہوا۔ شاید وہ اپنے اونٹ کے کجاوے یا دم پر سونا چاندی لادے ہوئے نکلا تھا، دنیا کے مال و دولت کا طالب تھا۔ خبردار! ایسا نہ کہا کرو۔ بلکہ ویسا کہو جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو اللہ کے راستے میں مارا جائے یا مر جائے وہی شہید ہے۔‘‘“