سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابٌ لَا يَفِرُّ الرَّجُلُ مِنَ الرَّجُلَيْنِ مِنَ الْعَدُوِّ باب: ایک مسلمان کے لیے دشمن کے دو آدمیوں سے بھاگنے کی اجازت نہیں۔
حدیث نمبر: 3715
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «إِنْ فَرَّ رَجُلٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ فَلَمْ يَفِرَّ وَإِنْ فَرَّ مِنَ اثْنَيْنِ فَقَدْ فَرَّ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر ایک آدمی تین دشمنوں سے بھاگ جائے تو اس پر فرار نہیں، لیکن اگر دو سے بھاگے تو وہ فرار کرنے والا ہے۔