سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُبْنِ وَالشَّجَاعَةِ باب: بزدلی اور بہادری کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 3713
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ رَجُلًا أَرَادَ أَنْ يَحْمِلَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ وَحْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَتُرَاكَ تَقْتُلُهُمْ وَحْدَكَ حَتَّى تَحْمِلَ أَصْحَابَكَ فَتَحْمِلَ مَعَهُمْ»مظاہر امیر خان
ایک آدمی نے مشرکین پر تنہا حملہ کرنا چاہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم تنہا انہیں قتل کر لو گے؟ بہتر ہے اپنے ساتھیوں کو بھی ساتھ لے جاؤ اور ان کے ساتھ حملہ کرو۔“