سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَلْوِيَةِ وَالْعَمَائِمِ باب: لشکری جھنڈوں اور عماموں کے متعلق جو کچھ وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 3706
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ «أَوَّلَ مَنْ عَقَدَ اللِّوَاءَ الْأَبْيَضَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَإِنَّمَا كَانَتِ الرَّايَاتُ سُودًا»مظاہر امیر خان
پہلا سفید جھنڈا سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے باندھا، اس سے پہلے جھنڈے سیاہ ہوا کرتے تھے۔