سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْعَمَلِ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ باب: خوف کی نماز میں عمل (حرکات) کا بیان
حدیث نمبر: 3694
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي قَوْلِهِ {فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا} [البقرة: 239] قَالَ: «ذَلِكَ فِي الْقِتَالِ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ حَيْثُ مَا كَانَ وَجْهُهُ، وَعَلَى دَابَّتِهِ حَيْثُ مَا يُوَجِّهُهَا يُومِئُ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے آیت «فإن خفتم فرجالا أو ركبانا» کی تفسیر میں فرمایا: یہ قتال کے وقت ہے کہ انسان جس طرف رخ ہو، وہیں نماز پڑھے اور اپنی سواری پر بھی نماز پڑھ لے، سر کے اشارے سے رکوع و سجدہ کرے۔