سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْعَمَلِ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ باب: خوف کی نماز میں عمل (حرکات) کا بیان
حدیث نمبر: 3693
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْوَهَّابِ بْنَ بُخْتٍ الْمَكِّيَّ، يَقُولُ: «إِذَا كَانَتِ الْمُسَايَفَةُ فَإِنِ اسْتَطَاعُوا صَلَّوْا قِيَامًا، وَإِلَّا فَرُكْبَانًا، وَإِلَّا فَالتَّكْبِيرُ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِيعُوا فَلَا يَدَعُوهَا فِي أَنْفُسِهِمْ»مظاہر امیر خان
عبد الوہاب بن بخت مکی رحمہ اللہ نے کہا: جب لڑائی ہو تو اگر طاقت ہو تو کھڑے ہو کر نماز پڑھیں، ورنہ سوار ہو کر، اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو تکبیر کہہ لیں، اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو دل میں نماز کا ارادہ ضرور رکھیں۔