سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْعَمَلِ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ باب: خوف کی نماز میں عمل (حرکات) کا بیان
حدیث نمبر: 3692
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا جُوَيْبِرٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: «إِذَا كَانَ عِنْدَ الْمُسَايَفَةِ، أَوْ كَانَ يُطْلَبُ، أَوْ طَلَبَهُ سَبُعٌ، فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ يُومِئُ إِيمَاءً، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيُكَبِّرْ تَكْبِيرَتَيْنِ»مظاہر امیر خان
حضرت ضحاک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر دشمن کے ساتھ مڈبھیڑ ہو، یا درندہ پیچھے پڑے، تو ایک رکعت اشارے سے نماز پڑھے، اگر اشارہ نہ کر سکے تو صرف دو تکبیریں کہے۔