سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْعَمَلِ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ باب: خوف کی نماز میں عمل (حرکات) کا بیان
حدیث نمبر: 3689
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَابِقٌ الْبَرْبَرِيُّ، قَالَ: كَتَبَ مَكْحُولٌ إِلَى الْحَسَنِ، فَجَاءَهُ جَوَابُ كِتَابِهِ وَنَحْنُ بِدَابِقٍ فِي الْقَوْمِ يَطْلُبُونَ الْعَدُوَّ قَالَ: «إِنْ كَانُوا يَطْلُبُونَ نَزَلُوا فَصَلَّوْا بِالْأَرْضِ، وَإِنْ كَانُوا يُطْلَبُونَ صَلَّوْا عَلَى دَوَابِّهِمْ»مظاہر امیر خان
حضرت سابق بربری رحمہ اللہ نے فرمایا: مکحول نے حسن بصری رحمہ اللہ کو لکھا کہ ہم دشمن کو تلاش کر رہے ہیں۔ جواب آیا: اگر دشمن کو تلاش کر رہے ہو تو زمین پر اتر کر نماز پڑھو۔ اگر دشمن تمہیں تلاش کر رہا ہو تو سواری پر نماز پڑھو۔