سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ كَرَاهِيَةِ إِقَامَةِ الْحُدُودِ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ باب: دشمنوں کی سرزمین میں حدود قائم کرنے کی کراہت
حدیث نمبر: 3678
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: كُنَّا فِي جَيْشٍ فِي أَرْضِ الرُّومِ، وَمَعَنَا حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، وَعَلَيْنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ، فَشَرِبَ الْخَمْرَ، فَأَرَدْنَا أَنَّ نُحِدَّهُ، قَالَ حُذَيْفَةُ: «أَتُحِدُّونَ أَمِيرَكُمْ؟ وَقَدْ دَنَوْتُمْ مِنْ عَدُوِّكُمْ فَيَطْمَعُونَ فِيكُمْ» فَبَلَغَهُ، فَقَالَ: لَأَشْرَبَنَّ وَإِنْ كَانَتْ مُحَرَّمَةً، وَلَأَشْرَبَنَّ عَلَى رَغْمِ مَنْ رَغِمَمظاہر امیر خان
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم روم کی سرزمین میں ایک لشکر میں تھے اور ہم پر ولید بن عقبہ امیر تھے، اس نے شراب پی، ہم اسے حد دینا چاہتے تھے، تو میں نے فرمایا: کیا تم اپنے امیر پر حد قائم کرو گے جبکہ تم اپنے دشمن کے قریب ہو، تو وہ تم پر طمع کریں گے؟“ جب ولید کو یہ بات پہنچی تو اس نے کہا: ”میں تو ضرور پیوں گا اگرچہ یہ حرام ہو، اور ان کی ناک رگڑ کر پیوں گا۔“