سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ كَرَاهِيَةِ إِقَامَةِ الْحُدُودِ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ باب: دشمنوں کی سرزمین میں حدود قائم کرنے کی کراہت
حدیث نمبر: 3677
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ كَتَبَ إِلَى النَّاسِ: «أَنْ لَا يَجْلِدَنَّ أَمِيرُ جَيْشٍ وَلَا سَرِيَّةٍ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ حَدًّا وَهُوَ غَازٍ حَتَّى يَقْطَعَ الدَّرْبَ قَافِلًا لِئَلَّا تَحْمِلَهُ حَمِيَّةُ الشَّيْطَانِ فَيَلْحَقَ بِالْكُفَّارِ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمان جاری کیا: ”کسی لشکر یا سریہ کا امیر کسی مسلمان پر حد نہ جاری کرے جب تک وہ واپس نہ آ جائے تاکہ غیرت میں آ کر کافروں سے جا ملنے کا خطرہ نہ ہو۔“