سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْغَازِي يُطِيلُ الْغَيْبَةَ عَنْ أَهْلِهِ باب: مجاہد کا اپنے گھر والوں سے لمبی مدت تک غیر حاضر رہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3638
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «كَتَبَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى أُمَرَاءِ الثُّغُورِ يَأْمُرُهُمْ أَنْ يَأْخُذُوا الرِّجَالَ بِالْقُفُولِ إِلَى النِّسَاءِ، فَإِنْ فَعَلُوا، وَإِلَّا أَخَذُوهُمْ بِالنَّفَقَةِ، فَإِنْ أَنْفَقُوا وَإِلَّا أَخَذُوهُمْ بِالطَّلَاقِ، فَإِنْ طَلَّقُوا وَإِلَّا أَخَذُوهُمْ بِالنَّفَقَةِ فِيمَا مَضَى»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سرحدی علاقوں کے گورنروں کو لکھا: ”مردوں کو بیویوں کے پاس واپسی پر مجبور کرو، اگر نہ لوٹیں تو نان نفقہ کا مطالبہ کرو، پھر بھی نہ کریں تو طلاق دلواؤ، پھر بھی نہ کریں تو سابقہ نان نفقہ کا مطالبہ کرو۔“