سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّمْيِ وَفَضْلِهِ باب: تیر اندازی اور اس کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3630
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَحْضُرُ مِنْ لَهْوِكُمْ إِلَّا الرِّهَانَ وَالرَّمْيَ»مظاہر امیر خان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے تمہارے کسی کھیل میں حاضر نہیں ہوتے مگر تیراندازی اور گھڑ دوڑ میں۔“