سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّمْيِ وَفَضْلِهِ باب: تیر اندازی اور اس کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3628
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ - رَفَعَهُ - قَالَ: " كُلُّ شَيْءٍ مِنْ لَهْوِ الدُّنْيَا بَاطِلٌ إِلَّا تَأْدِيبَ الرَّجُلِ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتَهُ أَهْلَهُ، وَلَهْوَهُ عَلَى قَوْسِهِ، إِنَّهُ يَدْخُلُ فِي السَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةٌ الْجَنَّةَ: صَانِعُهُ مُحْتَسِبًا، وَالرَّامِي بِهِ، وَالْمُمِدُّ بِهِ "مظاہر امیر خان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کا ہر کھیل باطل ہے سوائے مرد کے اپنے گھوڑے کی تربیت کرنے، اپنے اہل کے ساتھ کھیلنے، اور تیراندازی کرنے کے۔ ایک تیر کے ذریعے تین آدمی جنت میں داخل ہوں گے: تیر بنانے والا، تیر چلانے والا، اور تیر پکڑانے والا۔“