سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ إِكْرَامِ الْخَيْلِ وَالْقِيَامِ عَلَيْهَا باب: گھوڑوں کی عزت اور دیکھ بھال کا بیان
حدیث نمبر: 3618
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَإِنَّا لَنَقْطَعُ الْأَوْتَارَ مِنْ أَعْنَاقِ رِكَابِنَا»مظاہر امیر خان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”ہم اپنے گھوڑوں کی گردنوں سے دھاگے کے ہار کاٹتے تھے۔“
وضاحت:
هشيم بن بشير کا شمار مدلسین میں ہوتا ہے۔ اور مدلس راوی جب "عن" کے ساتھ روایت کرے تو اس کی روایت تب تک قابل قبول نہیں ہوتی جب تک تصریح بالسماع نہ ہو۔ لہٰذا یہاں جب تصریح بالسماع (حدثنا/أنا/سمعت) نہیں ہے، تو سند میں انقطاع ہے۔