سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ باب: اس شخص کے بارے میں جو اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) گھوڑا باندھے (تیار رکھے)۔
حدیث نمبر: 3614
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارِكِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَشِيطٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: دَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلَانِ، فَنَزَعَ وِسَادَةً كَانَ مُتَّكِئًا عَلَيْهَا، وَأَلْقَاهَا إِلَيْهِمَا، فَقَالَا: إِنَّا لَا نُرِيدُ هَذَا، إِنَّمَا جِئْنَا لِنَسْمَعَ شَيْئًا نَنْتَفِعُ بِهِ , فَقَالَ: «إِنَّهُ مَنْ لَمْ يُكْرِمْ ضَيْفَهُ فَلَيْسَ مِنْ مُحَمَّدٍ وَلَا إِبْرَاهِيمَ، طُوبَى لِمَنْ أَمْسَى مُتَعَلِّقًا بِرَسَنِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَفْطَرَ عَلَى كِسْرَةٍ وَمَاءٍ بَارِدٍ، وَوَيْلٌ لِلَّوَّاثِينَ الَّذِينَ يَلُوثُونَ مِثْلَ الْبَقَرِ , ارْفَعْ يَا غُلَامُ، ضَعْ يَا غُلَامُ، وَفِي ذَلِكَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء الزبیدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ”جس نے اپنے مہمان کی عزت نہ کی وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ابراہیم علیہ السلام میں سے نہیں، خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے رہے، روٹی اور پانی پر افطار کرے، اور ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے جو دنیا کے مال میں مشغول ہو جائیں۔“