سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ باب: گھوڑوں کی پیشانی میں قیامت تک خیر و برکت بندھی ہوئی ہے۔
حدیث نمبر: 3606
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْبَزَّارِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَصَاحِبُهَا مُعَانٌ عَلَيْهَا، فَقَلِّدُوهَا، وَلَا تُقَلِّدُوا الْأَوْتَارَ»مظاہر امیر خان
حضرت مکحول رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”ہمیں یہ بات پہنچی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر بندھا ہوا ہے، اور گھوڑے کے مالک کی اللہ کی طرف سے مدد کی جاتی ہے، پس گھوڑوں کو زین پہناؤ مگر ان میں اوتار نہ لٹکاؤ۔“