سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنْ صَامَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ صُدِعَ رَأْسُهُ باب: اُس شخص کا بیان جس نے اللہ کی راہ میں روزہ رکھا یا سر میں چوٹ یا تکلیف آئی۔
حدیث نمبر: 3601
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، قَالَ: «كَانَ أَبُو طَلْحَةَ لَا يَكَادُ يَصُومُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَجْلِ الْغَزْوِ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا رَأَيْتُهُ مُفْطِرًا إِلَّا يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحًى»مظاہر امیر خان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اکثر روزہ نہیں رکھتے تھے کیونکہ وہ غزوات میں شرکت کرتے تھے۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو پھر میں نے انہیں کبھی روزہ چھوڑتے نہیں دیکھا سوائے عید الفطر یا عید الاضحی کے۔“