حدیث نمبر: 36
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: نَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ (عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ)، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو - أَوْ عُمَرَ، شَكَّ سَعِيدٌ -، قَالَ: هَجَّرْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَسَمِعَ رَجُلَيْنِ اخْتَلَفَا فِي آيَةٍ، فَخَرَجَ وَقَدْ عُرِفَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: أَلَّا إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِاخْتِلَافِهِمْ فِي الْكِتَابِ . !مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جلدی حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کو سنا جو ایک آیت میں اختلاف کر رہے تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک حالت میں باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”یاد رکھو! تم سے پہلے لوگ اپنی کتاب میں اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔“