سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ باب: اُس شخص کا بیان جس کے بال اللہ کی راہ میں سفید ہو گئے (بوڑھا ہوگیا)
حدیث نمبر: 3598
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: " مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا، وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَلَغَ الْعَدُوَّ كُتِبَ لَهُ بِهِ حَسَنَةٌ، وَحُطَّ عَنْهُ سَيِّئَةٌ، وَمَنْ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا كَانَ فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ بِكُلِّ عُضْوَيْنِ مِنْهُمَا عُضْوًا مِنْهُ، وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَ مِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ، قِيلَ: كَمِ الْقِنْطَارُ قَالَ: أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ، وَالْقِنْطَارُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، أَوْ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ "مظاہر امیر خان
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”جو اللہ کے راستے میں سفید بالوں والا ہو، وہ نور ہوگا۔ اور جو اللہ کے راستے میں دشمن پر تیر مارے، اس کو ایک نیکی ملے گی اور ایک برائی مٹ جائے گی۔ اور جو مسلمان غلام آزاد کرے، اللہ ہر دو عضو کے بدلے ایک عضو کو آزاد کرے گا۔ اور جو پانچ سو آیات تلاوت کرے وہ قانتین میں لکھا جائے گا۔ اور جو ایک ہزار آیات پڑھے، اس کے لیے قنطار لکھا جائے گا۔“ پوچھا گیا: ”قنطار کتنا ہے؟“ فرمایا: ”ایک ہزار دو سو اوقیہ، اور قنطار دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔“