سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ باب: اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنے کے بارے میں وارد احکام و فضائل۔
حدیث نمبر: 3580
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ أَهْلِ الشَّامِ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَسَأَلَهُمْ فَقَالَ: «كَيْفَ تَجْعَلُونَ نَفَقَاتِكُمْ؟» قَالُوا: بِسَبْعِ مِائَةٍ، قَالَ: «كَذَلِكَ فَافْعَلُوا، وَإِذَا أَصَابَ أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ فَلْيَحْتَسِبْ وَلَدًا ذَكَرًا، مُصِيبًا أَوْ مُخْطِئًا، أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ أَوْ مَنَعَهُ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اہل شام کے وفد سے پوچھا: ”تم اپنے اخراجات کیسے کرتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”سات سو درہم میں۔“ تو فرمایا: ”ایسے ہی کرو، اور جب تم بیوی کے پاس جاؤ تو نیت کرو کہ لڑکا پیدا ہو، چاہے ہو یا نہ ہو۔“