سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ باب: اس شخص کے بارے میں جس کے قدم اللہ کی راہ میں گرد آلود ہوں۔
حدیث نمبر: 3579
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ اللَّجْلَاجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَجْتَمِعُ الشُّحُّ وَالْإِيمَانُ فِي جَوْفِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ، وَلَا يَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ فِي جَوْفِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے دل میں بخل اور ایمان اکٹھے نہیں ہو سکتے، اور نہ اللہ کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں۔“
وضاحت:
سند ضعیف ہے (بسبب مجہول راوی: حصين بن اللجلاج)، متن صحیح احادیث سے مؤید ہے۔