حدیث نمبر: 3577
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو الْحَرِيشِ الْقَصَّارُ، قَالَ: أنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: لَوْ كُنْتُ رَجُلًا لَمْ أُجَاهِدْ إِلَّا فِي الْبَحْرِ، وَذَلِكَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَصَابَهُ مَيْدٌ فِي الْبَحْرِ كَالْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ فِي الْبَرِّ»
مظاہر امیر خان

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”اگر میں مرد ہوتی تو صرف سمندر میں جہاد کرتی، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جسے سمندر میں چکر آئے وہ زمین پر خون میں لت پت شہید کی طرح ہے۔“

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 3577
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «إسناده ضعيف جدا، «انفرد به المصنف من هذا الطريق»»
سند میں ایک راوی مبہم ہے (عن رجل) → ضعیف جداً، متن کی تائید صحیح احادیث (جیسے: 2395) سے موجود ہے۔