سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْبَحْرِ وَالشَّهِيدِ فِيهِ باب: سمندر میں شہادت کی فضیلت
حدیث نمبر: 3576
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ تَبِيعٍ، عَنْ كَعْبِ الْأَحْبَارِ، قَالَ: «إِذَا وَضَعَ الرَّجُلُ رِجْلَهُ فِي السَّفِينَةِ خَلَّفَ خَطَايَاهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، وَالْمَائِدُ فِيهِ كَالْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالصَّابِرُ فِيهِ كَالْمَلِكِ عَلَى رَأْسِهِ التَّاجُ»مظاہر امیر خان
حضرت کعب الاحبار رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”جب بندہ کشتی پر سوار ہوتا ہے تو اس کے تمام پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں جیسے ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو، اور سمندر میں ڈوبنے والا خون میں لت پت شہید کی طرح ہے، اور صبر کرنے والا ایسا ہے جیسے اس کے سر پر بادشاہی تاج ہو۔“