سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي رُكُوبِ الْبَحْرِ باب: سمندر میں سوار ہونے (یعنی بحری سفر) کے بارے میں جو کچھ وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 3571
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ الْبَهْرَانِيِّ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى النَّاسِ: «وَأَمَّا الْبَحْرُ فَإِنَّا نَرَى أَنَّ سَبِيلَهُ كَسَبِيلِ الْبَرِّ» إِنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ «فَنَأْذَنُ فِي الْبَحْرِ أَنْ يَتَّجِرَ فِيهِ مَنْ شَاءَ، لَا يُحَالُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ وَبَيْنَهُ»مظاہر امیر خان
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے لکھا: ”سمندر کا سفر زمین کے سفر کی طرح جائز ہے، اللہ نے سمندر کو تمہارے لیے مسخر کیا تاکہ تم کشتیوں میں اس کے فضل کو تلاش کرو، لہٰذا کوئی کسی کو سمندر میں تجارت سے نہ روکے۔“