سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا يُؤْمَرُ بِهِ الْجُيُوشُ إِذَا خَرَجُوا باب: جب لشکر نکلے تو اسے کیا ہدایات دی جاتی ہیں، اس بارے میں بیان۔
حدیث نمبر: 3563
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الصَّلْتِ، وَأَبِي الْمُسَافِعِ، قَالَا: كَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ وَنَحْنُ بِنَهَاوَنْدَ «أَقِيمُوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَإِذَا لَقِيتُمْ فَلَا تَفِرُّوا، وَإِذَا غَنِمْتُمْ فَلَا تَغُلُّوا»مظاہر امیر خان
ابو الصلت اور ابو المسافع رحمہما اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نہاوند میں تھے تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ تحریر بھیجی: نماز کو اس کے وقت پر قائم رکھو، جب دشمن سے ملو تو پیٹھ نہ پھیرو، جب غنیمت حاصل ہو تو اس میں خیانت نہ کرو۔“