سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا يُؤْمَرُ بِهِ الْجُيُوشُ إِذَا خَرَجُوا باب: جب لشکر نکلے تو اسے کیا ہدایات دی جاتی ہیں، اس بارے میں بیان۔
حدیث نمبر: 3561
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: نا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ قَالَ: اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَزْوِ فَأَذِنَ لَهُ فَقَالَ: «إِنْ لَقِيتَ فَلَا تَجْبُنْ، وَإِنْ قَدَرْتَ فَلَا تَغْلُلْ، وَلَا تَحْرِقَنَّ نَخْلًا، وَلَا تَعْقِرْهَا، وَلَا تَقْطَعْ شَجَرَةً مَطْعَمَةً، وَلَا تَقْتُلْ بَهِيمَةً لَيْسَتْ لَكَ فِيهَا حَاجَةٌ، وَاتَّقِ أَذَى الْمُؤْمِنِ»مظاہر امیر خان
ایک صحابی نے جہاد کی اجازت لی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ڈرنا نہیں، خیانت نہ کرنا، کھجور کے درخت کو نہ جلانا، نہ کاٹنا، جانور کو بغیر ضرورت نہ مارنا، اور مسلمانوں کو ایذا نہ دینا۔“