سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ الْجِهَادُ مَاضٍ باب: جن افراد کا قول ہے کہ جہاد ہمیشہ جاری رہے گا۔
حدیث نمبر: 3547
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي عُمَيْرٍ الصُّورِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ بَعَثَنِي بِسَيْفِي بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ، وَجَعَلَ رِزْقِي تَحْتَ ظِلِّ رُمْحِي، وَجَعَلَ الذُّلَّ وَالصَّغَارَ عَلَى مَنْ خَالَفَنِي، وَمَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ»مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے مجھے قیامت سے پہلے تلوار کے ساتھ بھیجا، اور میرا رزق میرے نیزے کے سائے میں رکھا، اور جس نے میری مخالفت کی اس پر ذلت اور پستی مسلط کر دی، اور جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہی میں سے ہے۔“